۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
بڈگام میڈیکل کیمپ

حوزہ/انجمنِ شرعی شیعیان اور اُجالا سائگنس اسپتال جموں وکشمیر کے باہمی اشتراک سے مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان اور اُجالا سائگنس اسپتال کے باہمی اشتراک سے مرکزی امام بارہ بڈگام میں طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، یہ علاقے میں لگایا جانے والا اپنی نوعیت کا پہلا ہیلتھ کیمپ تھا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے ماہر ڈاکٹر صاحبان سے استفادہ کیا اور کیمپ میں سینکڑوں مقامی لوگوں نے اپنی صحت کا معائنہ کروایا اور مفت ادویات اور مشاورت حاصل کی۔

اس موقع پر صدر انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڈگام طبی سہولیت کے حوالے سے بہت ہی پسماندہ ہے، یہاں کے لوگوں کی صحت کے حوالے سے بہت سے مسائل ہیں، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں اس مفت صحت کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اس موقع پر کیمپ میں موجود ڈاکٹر صاحبان نے کہا کہ آج صبح سے ہی لوگوں کی بڑی تعداد یہاں اپنی صحت کی جانچ کرنے اور مفت ادویات حاصل کرنے کے لئے آئی۔

انہوں نے بتایا کہ لوگوں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔

اس موقع پر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کیمپ میں موجود تمام ڈاکٹر صاحبان اور دیگر طبی عملے کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آگے بھی اس طرح کے مفت طبی کیمپ علاقے میں لگائے جائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .